ظہیرآباد/کوہیر 26/ڈسمبر(مشرقی آواز جدید): مسٹر روی کمارصدر ایم آر پی ایس کوہیر منڈل نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کوہیر منڈل میں واقع وینکٹاپورموضع کے بنیادی سہولتیں اور مسائل کی طرف توجہ نہیں دی جارہی ہے انہوں نے افسوس ظاہر کرتے ھوئے کہا کہ گاؤں میں پینے کے پانی کی ٹانکی گندے نالے کے قریب ھے صفائی کا کوئی خیال نہیں رکھا جارہا ھے۔
مزید انہوں یہ بھی کہاکہ بنیادی مسائل کو لیکر متعلقہ عہدیداروں کو کئی بار توجہ دلائی گئی لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا، اگر یہی صورت حال ہمیشہ کی رہیگی اور کوئی تبدیلی نہیں آئے گی تو اعلی عہدیداروں ضلع کلکٹر صاحب کو یاداشت پیش کی جائے گی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے