جمعیتہ علماء کوہیر کا عظیم الشان اجلاس عام
ظہیرآباد 16/جنوری (مشرقی آواز جدید): جناب مفتی عبدالباسط مظاہری صدر جمعیتہ علماء کوہیر کی اطلاع کے بموجب آج بتاریخ 17 جنوری بروز جمعہ بعد نماز مغرب بمقام جامع مسجد کوہیر جمعیتہ علماء متحدہ ضلع میدک کے زیر اہتمام جمعیتہ علماء کوہیر کے زیر انتظام عظیم الشان اجلاس عام بعنوان موجودہ حالات اور ملت اسلامیہ کی ذمہ داریاں بصدارت پاسبان ملت حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ زیر نگرانی متحرک فعال قائد محترم جناب حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء تلنگانہ منعقد ہوگا، جس میں بحیثیت مہمان خصوصی ملک کے مایہ ناز عالم ربانی فقیہ العصر نبیرہ شیخ الاسلام حضرت اقدس مفتی سلمان منصور پوری صاحب مدظلہ استاذ حدیث وفقہ دارلعلوم دیوبند و نائب امیر الہند جمعیتہ علماء ہند تشریف لارہے ہیں۔ خواتین کے لئے پردہ کا معقول انتظام رہیگا نیز تمام شرکاء کے لئے طعام کا نظم بھی رہیگا۔
اس موقع پر مفتی عبدالباسط مظاہری، مفتی اسلم سلطان صاحب قا سمی، مفتی عبدالصبور قاسمی، مولانا حامد صاحب قاسمی سداشیوپیٹ، مولانا حشمت علی صاحب حسامی پٹن چیرو، مولانا عبدالمجیب قاسمی ظہیرآباد، مولانا نصیر صاحب مظاہری نارائن کھیڑ،حافظ خلیل صاحب مگڈم پلی، حافظ اکبر صاحب، عبدالقدیر صاحب میڈیکل، ماجد صاحب جھرہ سنگم منڈل، اور دیگر ذمہ داران جمعیتہ کے ساتھ ضلع سنگاریڈی کے تمام اراکین نے اپنے صحافتی بیان میں برادران اسلام سے اس جلسہ میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے اکابرین کے خطابات سے استفادہ حاصل کرنے کی گذارش کی ہے۔۔۔۔۔۔
