سخن فہم وسخن نواز محمدایوب علی خیاط (ٹیلر) کے بڑے فرزند محمد عاقل نذیر کی شادی خانہ آبادی پر

میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک

دوست اور بھائی ہیں ایوب علی
آج کھِل کھِل گئی ہے دِل کی کلی
لے کے آئے ہیں بہو وہ پیاری
آنے سے گھر میں ہے اک روشنی بھی

خوش ہیں پوتی بہو سے والدہ آج
ساس دینے لگیںآنکھوں سے خراج
پائے گی کرکے یہ خدمت ،معراج
گھر کے ہردل پہ کرے گی یہ راج

نوشہ عاقل ہیں محبت کی نظیر
اس لئے کہہ دو، ہیں دلہن کے اسیر
زندگانی کے گو عاقل ہیں میر
ہے ملی اُن کو دعاؤں سے ہیر

نوشہ اکلوتی بہن رکھتے ہیں
اور ایک بھائی ہیں جو چھوٹے ہیں
ان کو عاقل تو بہت چاہتے ہیں
سائباں یار نظر آتے ہیں

ہوں گے عابد علی ؒ جنت میںخوش
بڑھتی اولاد سی دولت میں خوش
داد ابھی ہوں گے حقیقت میں خوش
نوشہ جانی ہیں نصیحت میں خوش

گھر پہ ڈیرا، رہے اسلام کاہی
بن کے چلتے رہیں بھائی بھائی
اوربہن بھائیوں پر ہوچھائی
ہومیسر سدا مرغ و ماہی

بھائی ایوب کے دِن آگئے ہیں
کیوں کہ پیاری وہ بہو پاگئے ہیں
گھر سے اپنے وہ دکاں تا گئے ہیں
شکرِ رب کرکے ادا چھاگئے ہیں

٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے