دیوریا ضلع، اتر پردیش کے مشہور شاعر حسن عادل دیوریاوی نے سعودی عرب کے جدّہ میں منعقدہ ایک بین الاقوامی مشاعرہ میں اپنی شاعری سے لوگوں کے دل جیت لیے۔ یہ مشاعرہ آسٹریلیا کی ایک مشہور تنظیم ایم ایس کے ایونٹس آسٹریلیا کے بانی جناب شمیم خان کے ذریعہ منعقد کیا گیا..
حسن عادل دیوریاوی کا مختصر تعارف
حسن عادل دیوریاوی ضلع دیوریا کے گاؤں مغلپورہ کے محمد ابوالحسن خان کے خاندان میں پیدا ہوئے۔ وہ پچھلے کئی سالوں سے جدّہ میں مقیم ہیں اور مشاعرہ کے پلیٹ فارمز پر اپنی شناخت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
مشاعرہ کا سفر
٢٠١٦ سے حسن عادل دیوریاوی کو مشاعرہ کے اسٹیجز پر دیکھا اور سنا جانے لگا۔ ٢٠١٧ سے ٢٠٢٠ تک انہوں نے ہندوستان کے کئی مشاعروں میں شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
بین الاقوامی مشاعرہ
٢٠٢١ سے حسن عادل جدہ میں سکونت اختیار کر گئے۔ اور سعودی عرب سے اُنہونے نے دبئی، ترکی سمیت کئی غیر ملکی دورے بھی کیے۔ اب ٢٠٢٥ میں انہوں نے آسٹریلیا کی مشہور تنظیم ایم ایس کے ایونٹس آسٹریلیا کے بانی جناب شمیم خان کے زیر اہتمام ایک بین الاقوامی مشاعرہ میں شرکت کی اور اپنے کلام سے لوگوں کے دل جیت لیے۔
