بیدر۔ 28؍جنوری(پریس نوٹ): چٹگوپہ تعلقہ کی ذمہ داری نبھارہے اُردو صحافی جناب عبدالقدیر لشکری کو گرام پنچایت منااکھیلی نے 76ویں یوم جمہوریہ( 26؍جنوری) کے موقع پر ان کی صحافتی خدمات پر انہیں گلپوشی، شالپوشی کرتے ہوئے توصیفی سند اور مومنٹو سے نوازا تھا۔ اسی مسرت میں آج 28؍جنوری منگل کو اردو صحافیوں کی اسوسی ایشن کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدر کی جانب سے ایڈوکیٹ عبدالرازق نے اُردو صحافی عبدالقدیر لشکری کو شال اڑھائی جب کہ اسوسی ایشن کے سکریڑی جناب عمران خان نے موتیوں کا ہار پہنایا اورمبارک باد پیش کی۔

اس موقع پر کلیان کرناٹک اُردوجرنلسٹ اسوسی ایشن بیدر کے صدر جناب محمدیوسف رحیم بیدری، اور رکن جناب سراج الحسن شادمان، فوٹوگرافر محمد سلطان اور دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے