ظہیرآباد/کوہیر 17/فروری(مشرقی آواز جدید): ماہ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر آج مستقر کوہیر میں صفائی اور اسٹریٹ لائٹس کی درستگی جیسے دیگر بنیادی انتظامات کرنے کے لئے  مسٹر محمد سعود شاہد سابق یم پی ٹی سی کوہیر، مسٹر محمد افتخار صدر بی آر ایس کوہیر ٹاؤن، محمد عمر احمد سابق صدر بی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل نے ایک وفد کی شکل میں مسٹر وینکٹ ریڈی میونسپل کمشنر کوہیر کو ایک یادداشت پیش کی۔اس موقع پرمحمد اسلم صاحب یوتھ لیڈر بی آریس پارٹی کوہیر، محمد اظہر سابق ممبر، سندیپ، محمد اظہر الدین، رحیم، نعیم، چاند،اشرف، مہندر،اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے