جلسہ تکمیل حفظ قران مجید و تقسیم اسنادات سے مولانا انیس احمد آزاد بلگرامی کا خطاب
ظہیرآباد 17فبروری (مشرقی آوازجدید): انسان کے اندر ہی خیر اور شر دونوں موجود ہیں اگر اندر خیر ہے تو باہر خیر کی چیزیں وجود میں اتی ہیں اور انسان کے اندر دل و دماغ میں شر ہے تو باہر شر کی چیزیں وجود میں آتی ہیں اس لیے اپنے اندر خیر کو پیدا کرنے کی ضرورت ہے اللہ تعالی کی معرفت کے لیے اللہ تعالی کی مخلوقات پر غور و فکر کر کے اللہ تعالی کی معرفت حاصل کی جا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار مولانا انیس احمد آزاد بل گرامی نے دارالعلوم بلال پور میں منعقدہ جلسہ تکمیل حفظ قران مجید و تقسیم اسناد سے کیا، مولانا سلمان آفاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء و حفاظ کا احترام کیا جائے۔
مفتی نذیر احمد حسامی نے کہا کہ سورہ رحمن کی ابتدائی چار آیات میں اللہ رب العزت نے اپنی تین نعمتیں تعلیم قرآن ،تخلیق انسان تعلیم بیان کو ذکر فرمایا اور تمام ظاہری اور باطنی نعمتوں میں تعلیم قران کو مقدم فرمایا ،نیز ان آیتوں سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ انسان کی تخلیق ،تعلیم قران ہی کے لیے ہے، مولانا عامر انصاری قاسمی حیدر آباد نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرپرستوں کو اور حفاظ کو اپنی معیشت کے بارے میں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے اللہ تعالی رزاق ہے نیز لوگوں کو چاہیئے کہ و علماء اور حفاظ کا احترام کریں، مفتی غلام صمدانی صاحب نے بھی عظمت قران و حفظ پر خطاب کیا ، جلسے کا اغاز قاری عبدالعلیم بلالی کی قرأت اور حافظ محمد فیضان بلالی کی نعت سے ہوا، حافظ محمد محبوب علی نے بھی نعت شریف پیش کی، حافظ محمد فاروق صدر مدرس نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، مفتی خلیل احمد قاسمی نے نظامت کے فرائض انجام دیے، اس سال کے 39 اور گذشتہ کے 44 کل 83 طلباء کو مہمانوں کے ہاتھوں اسناد تقسیم کیے گئے،احمد حسین پٹیل صدر مدرسہ ہذا محمد مشتاق حسین معتمداور انتظامی کمیٹی محمد محسن پٹیل اخلاق حسین ،اسماعیل پٹیل خورشید پٹیل منیر پٹیل محمد تصدق نے انتظامات کیے مولانا محمود پٹیل قاسمی مرحوم کے فرزند حافظ محمد عظیم الدین نے شکریہ ادا کیا، مفتی غیاث الدین رحمانی ،محترم جناب جاوید الدین صاحب بزنس مین موسی پیٹ حیدرآباد،محترم جناب محمد عبدالحلیم جاوید صاحب مالک جے فور جویلرس عابڈس حیدرآباد ،محترم جناب اسد بھائی صاحب انجینیئر وجئے نگر کالونی حیدراباد محترم جناب الحاج شیخ عزیز احمد صاحب ملازم آئی ٹی کمپنی سری رام نگر حیدرآباد ،محترم جناب فرزان بھائی صاحب سعید آباد حیدرآباد ، محترم جناب عمران صاحب سعید آباد حیدرآباد ،محترم جناب عبدالرحمن جاسر صاحب ٹولی چوکی حیدراباد ،محترم الحاج محمد ادیب بھائی صاحب مالک لنک ٹور اینڈ ٹراویلس حیدرآباد،محترم الحاج محمد حامد مظفر الدین صاحب مالک ایچ ایم ٹائیرکمپنی دارالشفاء حیدرآباد نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی، مولانا حشمت حسامی حافظ محمد شفیع حافظ محمد اکبر مفتی عبدالصبور قاسمی مولانا اسماعیل قاسمی محمد ذاکر، یونس نیالکل ، محمد یوسف ہینڈلم نے بھی شرکت کی، خواتین و مرد حضرات کی کثیر تعداد شریک جلسہ ہوئی تمام مہمانوں کے لیے کھانے کا نظم کیا گیا تھا۔۔۔
