ڈاکٹر عبدالقدیر رکن عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی تہنیت

بیدر۔ 17؍فروری(محمدیوسف رحیم بیدری): جناب محمد اظہر پاشاہ، چیرمین گلوبل پبلک اسکول موقوعہ پنسال تعلیم بیدر نے مختلف واٹس ایپ گروپ میں ایک تراشے کے ذریعہ یہ اطلاع دی ہے کہ مولانا محمد ارشد علی قاسمی سکریڑی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھراکی زیرصدارت 9خوش نصیب حفاظ کی خماربندی ودستاربندی اسکول ہی کے احاطہ میں 18؍فروری منگل دوپہر ایک بجے تا 5؍بجے کے دوران ہوگی۔سلویٰ صدف، عائشہ صدیقہ ، متعیہ شمائلہ ، شگفتہ ملالہ ، فائزہ مراد، تسنیم فردوس ،حریہ نورین اور مجتبیٰ حسین حفاظ طالبات اور طلبہ میں شامل ہیں۔ ہندوستان کے 100مسلم بااثر شخصیات میں نام درج ہونے کی مسرت میں اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمین شاہین ادارہ جات اوررکن عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کو تہنیت پیش کی جائے گی۔ تمام سے اس اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے طلبہ اور طالبات کی حوصلہ افزائی کرنے کی گزارش کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے