سید فخر الدین علی احمد سیکرٹری حلقہ و دیگر کا خطاب۔ شرکت کی اپیل،،
ظہیرآباد۔ 17/ مارچ (مشرقی آواز جدید): معاون امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد محمد معین الدین نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ مقامی جماعت کے زیر اہتمام ایک خطاب عام بعنوان "یوم الفرقان معرکہ بدر ” جو ۱۷ رمضان المبارک ۲/ہجری کو و اقع ہوئی حق وباطل کی جنگ ہے آج بتاریخ 18/ مارچ 2025 بروز منگل بوقت بعد نماز عصر 5:30 بجے بمقام اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیر آباد منعقد ہوگا جس کی صدارت جناب سید فخر الدین علی احمد تنطیمی سیکرٹری جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ فرمائیں گے جبکہ حافظ عبد الفرقان مینجنگ ڈائریکٹر شاہین گروپ آف اسکولس وکالجس ضلع سنگاریڈی مہمان خصوصی ہونگےامیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد محمد ناظم الدین غوری نے برادران ملت و نوجوانوں سے وقت مقررہ پر کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی خواہش کی ہے ان شاءاللہ تمام شرکاء کے لیے افطار وطعام کا نظم رہے گا۔۔
