بیدر۔ 20؍مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری): ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر ایڈوکیٹ طاہر حسین نے آج بنگلور سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں ‘وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف قرارداد’ کی منظوری خوش آئنداقدام ہے۔میں ریاست کرناٹک میں کانگریس کی قیادت والی حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں، اسی طرح کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے اور راہل گاندھی کانگریس پارٹی کی حکومت والی تمام ریاستوں میں اس طرح کی قرارداد پاس کرنے کی ہدایت دینا چاہئے، اسی طرح انہوں نے INDIA اتحاد پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی اپنی ریاستوں میں ایسی قرارداد پا س کریں۔جناب طاہر حسین ایڈوکیٹ نے ریاستی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ کسانوں کے مفاد، تبدیلی مذہب ایکٹ اور گائے ذبیحہ بل کو فوری طور پر منسوخ کرے اور استحصال زدہ طبقات کے لیے سماجی انصاف کو برقرار رکھتے ہوئے فوری انصاف فراہم کرے۔
