بیدر۔20؍مارچ(محمدیوسف رحیم بیدری): تاریخی جامع مسجد بیدر میں نماز تہجد کا اہتمام کیاگیاہے۔تفصیلات کے بموجب رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں آج بتاریخ 21؍مارچ مطابق 20؍رمضان المبارک سے ختم رمضان المبارک تک جامع مسجد بیدر میں نماز تہجد کا اہتمام کیا گیا ہے۔نماز ٹھیک دوبجکر تیس منٹ (30:2 ) شب کو ہوگی۔ مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی کامل الفقہ جامعہ نظامیہ وخطیب جامع مسجد بیدر، نائب قاضی بیدرنماز تہجد کی امامت فرمائیں گے اور روزآنہ تین پارے قرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔خواہشمند افراد زیادہ سے زیادہ تعداد میں نماز تہجد اداکرتے ہوئے مکمل قرآن مجید سن سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے