ظہیرآباد۔ 20/,, مارچ(مشرقی آوازجدید): جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد کے معاون امیر مقامی محمد معین الدین نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ مقامی جماعت کے زیر اہتمام 21 رمضان المبارک سے تلاش لیلتہ القدر کے لئے اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیرآباد پر طاق راتوں کے پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں تفصیلات حسب صراحت ہیں جو بعد نماز تراویح 11:30 سےشروع ہو نگے پہلی طاق رات 21/ مارچ بروز جمعہ مہمان خصوصی جناب محمد اطہر محی الدین شاہد اسسٹنٹ سیکرٹری ملی امور حلقہ تلنگانہ اورجناب محمد ریاض الدین سنگاریڈی خطاب کریں گے دوسری طاق رات 23/ مارچ بروز اتوار مہمان خصوصی جناب محمد عبدالملک داودی رکن شوریٰ مراد نگر تیسری طاق رات 25/مارچ بروز منگل مہمان خصوصی ڈاکٹر خالد مبشر الظفر امیر حلقہ تلنگانہ چوتھی طاق رات27/ مارچ بروز جمعرات مہمان خصوصی ایس آئی او قومی سیکرٹری اور پانچویں طاق رات 29/ مارچ بروز ہفتہ مہمان خصوصی حافظ رشادالدین معاون امیر حلقہ تلنگانہ خطاب فرمائیں گےتمام شرکاء کےلئے سحر میں طعام کا معقول نظم رہے گاامیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد محمد ناظم الدین غوری نے برادران ملت مرد وخواتین سے کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی پرخلوص خواہش کی ہے۔۔۔
