چٹگوپہ: تعلقہ کے منااکھیلی میں جناب محمد یوسف علی جمعدار سابق صدر گرام پنچایت منااکھیلی کی جانب سے دعوت افطار و طعام کا اہتمام کیا گیا۔
21 رمضان کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی افطار کا اہتمام کیا گیا۔
اس دعوت افطار اور طعام میں منااکھیلی کے علاوہ آس پاس کے دیہاتوں سے مسلم و غیر مسلم کی کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
اس موقع پر یوسف علی جمعدار نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
