نظام آباد 23/مارچ (مشرقی آواز جدید): حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ کے حکم پر و حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب کی ایماں پر جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد نے ویلپور منڈل کے غرباء میں عید کے کپڑے تقسیم کئے۔ جمعیتہ علماء ویلپور کے صدر مولانا صابر صاحب  صاحب حافظ عامر صاحب حافظ مولانا عبد اللہ صاحب ظہیر صاحب قاری عبد العزیز صاحب اور اراکین جمعیتہ کی موجودگی میں کپڑوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔
اس موقع پر حضرت مولانا سید سمیع اللہ صاحب قاسمی صدر جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کے ہمراہ حافظ عبدالولی مظہری حافظ ابراہیم اشاعتی عبداللہ انجینئر ودیگر موجود تھے۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے