میربیدری، بیدر،کرناٹک

بھارت میں ہے چل پڑا بلڈوزر انصاف
گھرکو توڑا، ہوگیا ، بلڈوزر انصاف

دی ہے عدالت جھٹکا اس انصاف کو، پر
صوبہ صوبہ پھیلا بلڈوزر انصاف

یار مہینوں مقدمے کی تکلیف نہیں
کانڈ ہوا، گھر پرچلا بلڈوزر انصاف

جب کسی کو ذراسا بھی بہکتا پائیں وہ
ظالم بولے ، کردیا بلڈوزر انصاف

اسرائیلی ظلم کی نقل ہے بولے لوگ
ملزموں پر اُٹھا دیکھا بلڈوزر انصاف

کچھ دن بعد سبھی کے گھر چلے، تب پتہ ہو
یہ ہے کیسی مایا بلڈوزر انصاف

بعدالموت عدالت جو لگی ہوگی میر
واں قعطاً نہیں ہوگا بلڈوزر انصاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے