ظہیرآباد 2/اپریل(مشرقی آواز جدید): ہر سال کی طرح اس سال بھی حج بیت اللہ کے مقدس سفر کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیب اور سعادت مند عازمین وعازمات کے لئے 5 اپریل بروز ہفتہ بوقت صبح دس بجے تا نماز عصر بمقام ہری مسجد محلہ گڈھی ظہیراباد میں ضلعی سطح کا ایک عظیم الشان حج وعمرہ تربیتی کیمپ بعنوان مناسک حج وعمرہ وآداب زیارت مدینہ منعقد ہورہاہے جس کی صدارت محترم جناب سیف الدین سیف غوری صاحب صدر ہری مسجد ظہیراباد فرمائیں گے۔ جبکہ نگرانی محترم جناب حضرت علامہ سید شاہ عزیزالدین قادری صاحب فرمائیں گے اور بحیثیت ٹرینر حضرت مولانا مفتی مشکور احمد صاحب قاسمی امام وخطیب جامع مسجد منچریال وصدر جمعیتہ علماء منچریال حضرت مولانا فاروق محی الدین نظامی کامل جامعہ نظامیہ تشریف لائیں گے۔
اس کے علاوہ مقامی علماء کرام میں محترم جناب حافظ افسر پاشاہ صاحب قادری، حضرت مولانا عتیق احمد صاحب قاسمی، حضرت مولانا مفتی عبدالصبور قاسمی، حضرت مولانا عبدالمجیب صاحب قاسمی، حضرت مولانا مفتی نذیر احمد حسامی، کے اہم ترین خطابات ہوں گے۔ صدر مسجد جناب سیف الدین سیف غوری صاحب نے سال 2025 کے تمام عازمین حج ظہیراباد، نارائن کھیڑ، کوہیر، سداسیوپیٹ ،سنگاریڈی، پٹن چیرو سے کثیر تعداد میں مع احباب شرکت کی گذارش کی جاتی ہے۔ خواتین کے لئے پردہ کا اور تمام شرکاء کے لئے ظہرانہ کا معقول نظم رہیگا۔۔۔

