عوام بالخصوص سیاسی وسماجی قائدین نے کیا اظہار تشکر
ظہیرآباد 3/اپریل(مشرقی آواز جدید): ریاست تلنگانہ کے تمام راشن ڈیلر شاپ پر موجودہ حکومت کے اعلان کے مطابق پچھلے دو دنوں سے باریک چاول کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔مستقر کوہیر میں بھی واقع راشن ڈیلر شاپ پر ، یم آر او، اینڈ تحصیلدار کوہیر،کے ہاتھوں باریک چاول کی تقسیم کا افتتاح عمل میں آیا۔اس موقع پر کوہیر کی عوام بالخصوص سیاسی وسماجی قائدین نے چیف منسٹر ائنمولا ریونت ریڈی صاحب کا شکریہ ادا کیا۔
مذکورہ تقریب میں سیاسی سماجی سینئر کانگریسی قائدین جناب محمد شمشیر علی صدر ٹاون کوہیر، مسٹر رام لنگا ریڈی صدر کانگریس کوہیر منڈل، نائب صدر نشین محمد شاکر علی، محمد مزمل آحمد کانگریس پارٹی منڈل یوتھ پریسیڈنٹ، اشوک اے یم سی، ڈائریکٹر، حمید احمد، مظفر، اسماعیل، غنی لیڈر، ساجد علی ،پرمیش جیسے دیگر افراد بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ منڈل کے مختلف مواضعات میں بھی راشن ڈیلر شاپ پر باریک چاول کی تقسیم کا عمل شروع ہو چکا ہے۔۔۔

