عوام سے بڑی تعداد میں شرکت کی درخواست
بسواکلیان۔ 19؍اپریل (محمدنعیم الدین چابکسوار): کیرئیر گائیڈنس پروگرا م کے تحت معروف موٹیویشنل اسپیکر جناب منورزماں آج اتوار کو بسواکلیان کے آرجی پیالیس ، نزد عیدگاہ ، پرتاپور روڈ پر Building Bright Careers in a Changing World کے عنوان پرشام 7بجے سے 9؍بجے شب طلبہ اور اولیائے طلبہ سے خطاب کریں گے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمین شاہین ادارہ جات بیدر کی زیرنگرانی یہ پروگرام ہوگا۔ مولانا سید عثمان عباس ندوی ایڈمنسٹریٹر شاہین کالج بسواکلیان نے تمام سے شرکت کی اپیل کی ہے۔ زائد تفصیلات کے لئے 9845058018 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

