بیدر۔ 28؍ مئی(شاروق حسن قادری): اقلیتی بہبود محکمہ کے تحت چلنے والے مرارجی دیسائی رہائشی اسکول/کالج، ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام رہائشی اسکول؍کالج اور مولانا آزاد ماڈل اسکولوں میں تعلیمی سال 2025-26 کے لیے عارضی بنیاد پر مہمان اساتذہ و لیکچررز کی تقرری کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کے لیے عام داخلہ امتحان منعقد کیا جا رہا ہے۔یہ امتحان یکم جون 2025 بروز اتوار صبح 11:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک درج ذیل مراکز پر لیا جائے گا:سرکاری پری یونیورسٹی گرلز کالج چیتہ خانہ ن بیدر،سدھارتھ کمپوزٹ پری یونیورسٹی کالج جنواڑ روڈبیدر،ودیارنیا ہائی اسکول، ڈاکٹر بی آر امبیڈکر چوک، جنواڑہ روڈ بیدر۔ضلع اقلیتی بہبود افسرنے اعلامیہ میں بتایا ہے کہ امیدواروں کو امتحان میں شرکت کے لیے اپنا داخلہ کارڈضلع اقلیتی بہبود دفتر، بیدر سے حاصل کرنا ہوگا۔
