کورٹ میں زیر سماعت مقدمہ کے باوجود آئین کو ٹھینگا دکھاتے ہوئے بدمعاشوں نے کیا زمین پر زبردستی قبضہ، رپورٹ طلب
اعظم گڑھ، 19 جون (نامہ نگار): اعظم گڑھ کے تھانہ نظام آباد کے موضع سیدھا سلطان پور میں گزشتہ 17 جون کی شام ایک ایسا حادثہ ہوا، جس نے انسانیت، ملک کی عدلیہ اور آئین کو تار تار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اعظم گڑھ ضلع تحصیل نظام آباد کے موضع سیدھا سلطان پور باشندہ مرحوم اعجاز عرف جھلر کا گاؤں کے دبنگ اور زمین مافیا علاؤالدین سے 2017 سے دیوانی عدالت میں ایک مقدمہ زیرِ سماعت ہے۔عدالت میں مقدمہ زیرِ سماعت ہونے کے باوجود گزشتہ 17 جون کو شام چار سے چھ بجے کے بیچ علاؤالدین کے بھائ عبداللہ ندیم،،سلمان اور پپو لگ بھگ 14,15 اسلحہ سے لیس بدمعاشوں کی مدد سے متنازعہ زمین پر قبضہ کرنے لگے اور غنڈئی کے بل بوتے پر دروازہ لگا دیا۔واضح رہے کہ عدالت میں زیرِ سماعت زمین کے مقدمہ میں پولیس کو مداخلت کا کوئی اختیار نہیں ہے۔اس معاملے کو لیکر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریاض احمد خان نے بتایا کہ مذکورہ زمین کا ہمارے بھائ مرحوم اعجاز اور ہم سب علاؤالدین سے 2017 سے دیوانی عدالت میں مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ مقدمہ کورٹ میں زیر سماعت ہونے کے باوجود گزشتہ روز علاؤالدین،عبداللہ وغیرہ نے جو قابلِ گرفت جرم کیا ہے، اس کی قانون میں سخت سے سخت سزا ہے، اور ہمیں امید ہے، عدلیہ ہمارے ساتھ انصاف کرے گی۔ ریاض احمد نے ایس ڈی ایم نظام آباد، ایس پی اعظم گڑھ اور ڈی ایم اعظم گڑھ سے اس معاملے میں سخت سے سخت ایکشن لینے کی درخواست کی ہے۔
