ٍ بیدر۔ 2؍جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری): اوراد (بی) گورنمنٹ پولی ٹیکنک کالج کے مکینیکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے طالب علم شنڈے سدھیرنے ڈی سی ای ٹی امتحان میں ریاست میں 225 واں رینک حاصل کرکے شاندار نتائج حاصل کرنے پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سنجیو کمار ڈی نے مبارکباد دی ہے۔اور کہاہے کہ ادارے کے طلباء نے رواں سال میں بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں اور یہ بات باعث فخر ہے کہ طلباء نے ملک کی نامور کمپنیوں میں ملازمتیں بھی حاصل کی ہیں۔ یہ مستقبل میں طلباء کے لیے تحریک کا کام کرے گا۔یہ کالج کنڑ میں سول انجینئرنگ، مکینیکل انجینئرنگ، متبادل توانائی انجینئرنگ، آٹومیشن اور روبوٹکس انجینئرنگ اور کمرشل پریکٹس کے کورسز پیش کرتا ہے، اور یہ ادارہ دیہی طلباء کے لیے روزگار اور اعلیٰ تکنیکی تعلیم کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتا ہے۔ پہلے سمسٹر کی رجسٹریشن پہلے سے ہی عمل میں ہے اور صرف چند سیٹیں دستیاب ہیں، اس لیے طلباء کو رجسٹر کر کے اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ طلبہ کی کامیابی کے لیے ادارے کے تمام شعبوں کے گیسٹ لیکچررز کا کردار بہت اہم ہے۔اس بات کی اطلاع سرکاری ذرائع نے دی ہے۔
