بسواکلیان۔ 3؍جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری): جامع مسجد بسوا کلیان میں یوم عاشورہ کے موقع پر ایک روحانی و فکری جلسے کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا عنوان ”سال نو کا پیغام شہادت و ہجرت کے نام” رکھا گیا ہے۔یہ پروگرام بروز اتوار، 6؍جولائی 2025 کو صبح 11بجے سے دوپہرسوا بجے تک رہے گا ۔ مہمان مقررین کی حیثیت سے مولانا سید عثمان عباس ندوی صاحب، بسوا کلیان، مولانا عبد السّلام قاسمی صاحب، بسوا کلیان اور محمد آصف الدّین صاحب بیدر خطاب فرمائیں گے۔
جلسہ یوم عاشورہ, انتظامی کمیٹی جامع مسجد بسوا کلیان کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔ اسلم جناب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسوا کلیان و محمد مشتاق احمد صدر جامع مسجد بسوا کلیان نے ملت اسلامیہ کے معزز حضرات سے مع دوست احباب اور رشتے دار شرکت کی درخواست کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے