بیدر۔ 11/جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری): شری نانک جھیرا صاحب فاؤنڈیشن کے تحت گرو نانک فرسٹ گریڈ کالج کے چوتھے سمسٹر کے طلباء نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا کے ذریعہ منعقدہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس امتحان میں حیرت انگیز کامیابی حاصل کی ہے اور کالج کے لیے ایک نیا سنگ میل طے کیا ہے۔کماری شرشتی نے انٹرمیڈیٹ سی اے کا امتحان کامیابی سے پاس کیا ہے۔ کمار سدیپ نروٹے اور کمار آدتیہ بچھا نے فاؤنڈیشن سی اے کا امتحان کامیابی سے پاس کیا ہے۔ انہوں نے امتحان پاس کر کے قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔طلباء کی یہ کامیابی ان کی مسلسل محنت، لگن، خود اعتمادی اور مضبوط تعلیمی مقابلے کی عکاس ہے۔ کالج کی طرف سے فراہم کی گئی اچھی رہنمائی، تکنیکی طور پر جدید تدریسی طریقے اور متاثر کن ماحول نے بھی اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ کالج کا انتظامی بورڈ، پرنسپل اور تمام سٹاف طلباء کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہے اور آنے والے دنوں میں ان ہونہار طلباء کی مزید ترقی، کامیابی اور اپنے کیریئر میں اعلیٰ مقام کی خواہش کرتا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ اس کامیابی سے کالج کے تعلیمی معیار اور تخلیقی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔اس بات کی اطلا ع کالج انتظامیہ نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے