ظہیرآباد 11/ جولائی(مشرقی آواز جدید): تعلقہ ظہیرآباد کے کوہیر منڈل دگوال میں واقع ،،سری میسمہ تھلی مندر،، کے احاطے میں مسٹر جی رام داس سابق ضلع پریشد ممبر وسماجی جہدکار نے ونام مہااتسو پروگرام کے تحت پودا لگایا۔

اس موقع پر مسٹر رام داس نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کے ذریعے شروع کئے گئے۔ ونام مہااتسو پروگرام میں حصہ لیں۔ اور اپنے گھروں کے احاطے میں اور کھیتوں کے اردگرد پودوں کو لگائیں۔

واضح رھے کہ مذکورہ پروگرام میں گاؤں والوں نے بھی حصہ لیتے ھوئے پودے لگائے۔اس پروگرام میں پنچایت سکریٹری روی کمار، سابق سرپنچ کرن، ایف اے جے پال، نرسمہا ریڈی، وینکنا،سری سائلم، یادگیری، سنجیو، یسورتنم، تسم، رکایا، سلیمان،سری نواس، مہپال، شیکھر، پاپائیہ، تلجایا، نارائن کے علاوہ دیگر ساکنان بھی موجود تھے۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے