ظہیرآباد 11/جولائی (مشرقی آواز جدید): تلنگانہ میسیوا ویلفیر اسوسی ایشن اسٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کی تقریب حلف برداری کا انعقاد عمل میں آیا۔ نئے ریاستی صدر کے طور پر ،کوٹھاپلی دیاساگر، مرکزی سکریٹری کے طور پر محمد معین، نائب صدر کے طور پر وید بھاشا، خزانچی کے طور پر ستیم، سرینواس کو جوائنٹ سکریٹری، شراویہ اور سدھیر کو جوائنٹ سکریٹری منتخب کیا گیا۔ کے پرساد ریڈی کو اس ایگزیکٹو کمیٹی کا معزز صدر منتخب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آخر میں شامیرپیٹ برنداون میں تقریب حلف برداری پروگرام میں مختلف اضلاع سے آنے والے تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا گیا۔۔۔۔
