منااکھیلی۔5/اگست (عبدالقدیر لشکری): ہائی وے پر واقع موضع منااکھیلی میں دو سڑکوں کا سنگ بنیاد راجکمار اگسی صدر گرام پنچایت منااکھیلی کے ہاتھوں رکھا گیا جس میں ایک سڑک 20لاکھ کی لاگت سے منااکھیلی گرام پنچایت کے روبرو جناب ملیکارجن کے گھر سے جناب سبھاش منڈگے کے گھر تک تعمیر ہوگی۔ دوسری سڑک کا سنگ بنیاد بلاک نمبر (8) میں صدر گرام پنچایت منااکھیلی کے ہی ہاتھوں رکھا گیا جس میں 15لاکھ کی لاگت سے جناب مقصود پٹواری کے مکان سے جناب سید احمد میکانک کے گھر تک اور محمد سبحان صاحب کے گھر سے سردار جمعدار کے گھر تک رکھا گیا ۔
اس موقع پر جناب فاروق جمعدار رکن گرام پنچایت منااکھیلی ،سنتوش ہلیکھیڑ رکن گرام پنچایت ،سنگپا رکن گرام پنچایت ،بھیم شیٹی رکن گرام پنچایت ،محمد ظہیر رکن گرام پنچایت ،سید عابد علی صاحب حوالدار ،سید رفیق ،موہن کیڑکیری،راجکمار پنچڑ،اور دیگر لوگ موجود تھے.
