حیدرآباد 9/اگست (مشرقی آواز جدید): جمعیت علماء کی تین سالہ معیاد کی تکمیل کے بعد ریاست تلنگانہ میں پاسبان ملت حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب دامت برکاتہم صدر جمعیت علماء تلنگانہ کی سرپرستی میں منڈلی سطح کے انتخابات کا سلسلہ جاری ہے، اسی ضمن میں حضرت مولانا عبدالکریم صاحب شادی صدر جمعیت علماء ضلع بھدرادی کتہ گوڑم کی زیر نگرانی ضلع میں بھی انتخابی کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔
کل بتاریخ 8/اگست بروز جمعہ بعد نماز مغرب جامع مسجد یلندو منڈل میں علماء و حفاظ و دیگر مقامی ذمہ داروں کی موجودگی میں جمعیت علماء کی منڈلی سطح کی باڈی تشکیل دی گئی، جس میں باتفاق آرا مفتی محمد الیاس صاحب قاسمی کو صدر منتخب کیا گیا بحیثیت نائب صدر مفتی امانت اللہ صاحب منتخب ہوئے سیکرٹری حافظ سرور صاحب جنرل سیکرٹری مفتی عبدالمتین صاحب خازن حافظ عقیل صاحب (امام و خطیب جامع مسجد یلندو) طے ہوئے۔
اس انتخابی مجلس میں ضلعی انتخابی کمیٹی کے اراکین مولانا عبدالکریم صاحب ,مفتی یاسر ندیم صاحب قاسمی ،حافظ احمد صاحب حافظ غوث الدین صاحب ،اور جناب ماسٹر اکبر صاحب موجود تھے۔
مولانا عبدالکریم صاحب نے مجمع کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک و ملت کو جمعیت علماء کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے، اس تنظیم کے ساتھ جڑنے وابستہ ہونے اور تنظیم کو مضبوط کرنے کی سخت ضرورت ہے، لہذا اس امت مسلمہ کے ہر فرد کو چاہیے کہ گاؤں گاؤں قریہ قریہ جمعیت کو مضبوطی فراہم کریں۔
 اخیر میں نو منتخب کمیٹی نے ضلع سے آئے ہوئے مبصرین اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے