ظہیرآباد 27 اگست(مشرقی آواز جدید): آج بتا ریخ 27/ اگست 2025 ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ کے صدر حضرت مولانا حافظ پیر شبیر صاحب مدظلہ العالی اور محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ کے حکم پر جمعیۃ علماء ضلع کاماریڑی کا ایک وفد حافظ مجاہد حلیمی صدر سیٹی جمعیۃ علماء کی سرپرستی میں سٹی اور اطراف کے بارش سے متاثرہ منڈلوں کا دورہ کیا گیا۔
سٹی میں سلم علاقے بتکمہ کنٹہ، اعظم پورہ، برکت پورہ،اوردیگرمحلوں کا دورہ کیا گیا اعظم پورہ اور بتکمہ کنٹہ میں گھروں کے اطراف میں پانی جمع ہونے کی لوگ شکایت کر رہے تھے بروقت حافظ مجاہد حلیمی صدر سیٹی جمعیۃ علماء نے سابقہ کونسلرس سے رابطہ کیا۔
جمعیۃ علماء کے وفد کے نگرانی میں محلے کے لوگوں نے سابقہ کونسلرس کے سامنے اپنے حالات کو رکھا اور کونسلرس نے جمعیتہ علماء کے وفد کو بروقت کاروائی کرنے کا تیقن دیا ۔اسی طرح حیدرآباد ہائی وے تیز رفتار بارش کی وجہ سے متاثر ہوا ۔بکنور منڈل کا ٹول گیٹ بھی زیادہ متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت کو روک دیا گیا تلہ مڑلہ منڈل بھکنور ریلوے گیٹ بہت متاثر ہوا ہے کٹا ٹوٹنے کی وجہ سے تین گاؤں متاثر ہوئے کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی سنگمیشور دمکنڈہ منڈل دو آدمیوں کی بہ جانے کی اطلاع ہے بچانے کی کوشش کی گئی اور ابھی بھی کوشش جاری ہے دوم کنڈہ جمعیۃ علماء کے نائب صدر محمد صادق صاحب اور حافظ مجاہد حلیمی صدر سٹی جمعیتہ علماء نے بکنور منڈل اور دومکنڈہ منڈل کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہنگامی طور پر کسی بھی چیز کی ضرورت پڑنے پر جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی تیار ہے۔اور ریاستی جنرل سکریٹری محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب وہاں کے جمعیۃ علماء کے ذمہ داران سے مسلسل رابطہ میں ہے۔
اس وفد میں ڈاکٹر سعد اللہ جنرل سیکریٹری دومکنڈہ محمد سراج صاحب جمیعتہ علماء دوم کنڈہ محمد احمد صاحب صدر جمعیت علماء پلونچہ مری حافظ ہاشمی حلیمی حافظ مقبول حلیمی حافظ اسلم شمس مولانا شیخ احمد مظاہری جنرل سیکرٹری ضلع کاما ریڈی موجود تھے۔۔۔
