• مولانا وصی اللہ عبدالحکیم مدنی کے چھوٹے بھائی فہیم اللہ ساکن ندولیا، سدھارتھ نگر کی اہلیہ کا انتقال

  • نمازجنازہ اور تدفین آج بتاریخ:28/8/2025 بعد نماز عصر بہ وقت 5 بجے شام گاؤں کے قبرستان میں

بڑے رنج و غم کے ساتھ احبابِ جماعت، علمائے کرام اور گروپ کے معزز ممبران ذی وقار کو یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ میرے چھوٹے بھائی عزیزم فہیم اللہ، ساکن ندولیا،سدھارتھ نگر کی اہلیہ کا آج بتاریخ:28/8/25 بروز جمعرات بہ وقت تقریباً سواچاربجےصبح بقضائے الہی انتقال ہوگیا ہے۔
إنا لله وإنا إليه راجعون
تغمدها الله بواسع رحمته ورضوانه
نمازجنازہ اور تدفین آج بتاریخ:28/8/25بعد نماز عصربہ وقت پانچ بجے شام میرے گاؤں کے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ إن شاء الله تعالى
آپ تمام حضرات سے گزارش ہے کہ بشرط سہولت وفرصت زیادہ تعداد میں شریک ہو کر ثواب حاصل کریں۔ اللہ تعالی موصوفہ کی طاعات عبادات اور تمام نیکیوں کو شرفِ قبولیتِ سے نوازے اوربشری لغزشوں کو در گذر کرتے ہوئےجنت الفردوس کامکین بنائےاور تمام لواحقین و پسماندگان اور اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق ارزانی عطا کرے- آمين
قارئین کرام سے پرخلوص دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔
إِنَّ لِلَّهِ مَا أَخَذَ، وَلَهُ مَا أَعْطَى، وَكُلٌّ عِنْدَهُ بِأَجَلٍ مُسَمًّى، فَلْتَصْبِرْ وَلْتَحْتَسِبْ "۔
اللهم اغفر لها وارحمها واسكنها فسيح جناته والهم أهلها وذويها الصبر الصبر والسلوان

طالب دعا اور شریکِ غم
وصی اللہ عبدالحکیم مدنی
ناظم ضلعی جمعیت اھل حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے