بیدر۔ 28؍اگست(محمدیوسف رحیم بیدری): محترمہ حنا کوثر M.Sc, B.Ed,M.Edہیڈمسٹریس وزڈم پرائمری اسکول بیدر کی پریس نوٹ کے بموجب  میلادالنبی  ﷺ کاماہ ِ مبارک شروع ہوچکاہے۔وزڈم ادارہ جات بیدر کی جانب سے عوام الناس اور تمام بندگان ِ خدا کو میلادالنبی  ﷺ کی پرخلوص مبارک باد پیش کی جاتی ہے۔  خوشی ومسرت کے اس موقع پر وزڈم پرائمری اسکول کی جانب سے وزڈم ۔ تہذیبی وثقافتی دو روزہ نمائش 2025؁ء کا آج 29؍اگست بروزجمعہ دوپہر 1:30بجے وزڈم پرائمری اسکول ، موقوعہ لال دروازہ ، چوبارہ روڈ بیدرپر افتتاح عمل میں آئے گااِن شاء اللہ۔ افتتاح کے بعد شام 5:30بجے تک نمائش جاری رہے گی۔ جب کہ دوسرے دن 30؍اگست ہفتہ کو بھی یہ نمائش دن بھرصبح 10؍بجے سے5؍بجے شام تک جاری رہے گی۔ یہ نمائش عبادات، قرآنی واقعات، تہذیب وثقافت، ماحولیات، حقو ق العباد، اخلاقیات وآداب، اسوہ ٔ حسنہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چند اہم پہلو، صحت وتندرستی، حضور ﷺ ہندوستانی پس منظر میں ۔تاریخ وغیرہ پر مشتمل رہے گی۔ وزڈم اسکول کے طلبہ وطالبات اپنی تخلیقی صلاحیتوں کاغیرمعمولی مظاہرہ کریںگے۔
عوام الناس بالخصوص مسلمانانِ بیدرمردوخواتین اپنے بچوں کے ساتھ اسکول تشریف لاکر  وزڈم ۔ تہذیبی وثقافتی نمائش کو ملاحظہ کرنے(دیکھنے) کی گزارش جناب محمدآصف الدین چیرمین وزڈم ادارہ جات نے کہاکہ شہریانِ بیدر کی آمد، نئی نسل کی اختراعی، تخلیقی اور متنوع صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کاذریعہ بنے گی۔ اِن شاء اللہ۔ ہوسکتاہے کہ ناظرین نمازش کی حوصلہ افزائی کی بدولت مستقبل میں کئی ایک مؤرخ، شاعروادیب، اسلامی اسکالر، داعیٔ اسلام، مسلم ڈاکٹرس وانجینئرس، وکلاء اورمیڈیا پرسنس (صحافی)، ماہرین معاشیات، سماجیات اورماہر سیاسیات پروان چڑھیں گے۔ پروجیکٹ ہوں گے۔ ہم دیدہ ودل فرشِ راہ کئے بیٹھے ہیں۔ تشریف لاکر امت مسلمہ کی نئی نسل کی حوصلہ افزائی فرمائیں، شکریہ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے