مہراج گنج: ماہ ربیع الاول کے برکات کے حصول کی خاطر جامعہ عربیہ صادقیہ جامع مسجد لوہیا نگر نگر پالیکا پریشد شہر مہراج گنج کے زیر اہتمام خواتین میں دینی بیداری اجتماع کا اہتمام زیر صدارت ڈاکٹر سید توصیف احمد پروپرائٹر نیشنل دواخانہ مہراج گنج جامعہ عربیہ صادقیہ وارڈ نمب 21/بسمل نگر کے دارالقرآن جدید میں کیا گیا۔ محمد عزیر متعلم جامعہ نے تلاوت کلام پاک سے مجلس کا آغاز کیا جبکہ نعت نبی سے محمد کیف نے مجلس کو منور کیا۔
اس موقع پر رافعہ مومناتی صدر معلمہ جامعۃ الزہراء الاسلامیہ گبڑوا نے عملی مشق کے ذریعہ خواتین کو وضو، غسل، نماز کےفرائض کو سکھایا اور حافظ ضیاء الدین صاحب کی اہلیہ صوفیہ سلطانہ پرنسپل جامعہ البنات فاطمتہ الکبری مہراج گنج نے خواتین سے خطاب کیا، الحمدللہ۔ جامعہ الزہری کے بانی مولانا حشمت اللہ کی موجودگی اور حافظ ضیاء الدین کی موجودگی نے مجلس کو رونق بخشی۔ جامعہ کے پرنسپل مولانا شبیر احمد قاسمی نے ابتدائی کلمات سے حاضرین کو جلا بخشی صدر مجلس نے کہا کہ علم حاصل کرو ماں کی گود سے قبر تک۔
اس موقع پر مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی صدر جمعیت علماء گورکھپور وناظم جامعہ نے کہا کہ مہراج گنج شہر واطراف میں اس طرح کی بیداری کا اہتمام نہیں ہوا کرتا تھا یہ پہلا موقع ہے کہ اس طرح کا پروگرام منعقد ہوا اللہ اس کام میں برکت دے اور زیادہ سے زیادہ کام مقبول بنائے، ماہ ربیع الاول کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے رسول کی آمد کا مقصد یہی تھا کہ دین پھیلے اور لوگ سچے علم سے واقف ہوکر ملک وملت کی خدمت کریں۔
حاضرین میں ڈاکٹر احسن نذیر صدیقی خازن جامعہ، الحاج اقبال احمد ایڈوکیٹ صدر جامعہ، حاجی کلیم اللہ، مولانا سراج احمد، مولانا قمر الدین، مولانا عبد الباری ماسٹر مرزا علی، حافظ رضوان، مولانا امام الدین خواتین کی طرف سے تلاوت کلام شاہدہ کلام الدین ،حمد،صدیقہ فتح محمد نعت میں عاءشہ حسام الدین نے حصہ لیا۔
