بیدر۔11؍ستمبر (خبریں این این آئی): ریکلگی کی معروف شخصیت جناب عبدالحمید میاں اُستاد(ہوٹل کے مالک) کا کل شب بہ عمر 70سال انتقال پر ملال ہوگیا۔ان کی نماز جنازہ آج بروزجمعرات بعد نماز ظہر جامع مسجد ریکلگی ضلع بیدر میں حافظ محمد صابرنظامی امام وخطیب مسجد سردارو اسمعیل بی بیدر کی امامت میں ادا کی گئی۔اور تدفین احاطہ مسلم قبرستان ریکلگی میں عمل میں آئی۔مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی صدر نائب قاضی بیدر نے دعائے مغفرت کی۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر اور تین فرزندان شامل ہیں۔دوفرزند لاری ڈرائیور ہیں جب کہ تیسرے اور سب سے چھوٹے فرزند حافظ محمد صابر نظامی شہر بیدر کے ابھرتے ہوئے خطیب وامام ہیں۔ تینوں فرزندان نے دعائے مغفرت کی گزارش کی ہے۔حافظ محمد صابر نظامی کے چاہنے والوں نے ان سے اظہار تعزیت کیاہے۔
