سداشیوپیٹ 12/ستمبر(مشرقی آواز جدید): شیخ غوث پاشاہ صدر مجلس اتحاد المسلمین سداسیوپیٹ کے اطلاع کے بموجب کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے زیراہتمام جشن رحمت اللعالمین بروز ہفتہ 13/ ستمبر کو دارالسلام حیدرآباد میں منعقد کیا جارہا ہے۔نقیب ملت الحاج بیرسٹر اسد الدین اویسی رکن پارلیمنٹ حیدرآباد وکل ہند مجلس اتحاد المسلمین کا صدارتی خطاب ھوگا۔مہمان خصوصی میں مولانا محمد ہاشم اشرف کانپور (یو پی) کا خطاب ھوگا۔ ان کے علاوہ مقامی شہر کے علماء اکرام کا بھی خطاب ھوگا۔مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی سواریوں کا انتظام کیا جارہا ہے۔
اس ضمن میں شیخ غوث پاشاہ صدر مجلس سداسیوپیٹ نے عوام الناس سے خواہش کی ہے بروز ہفتہ بعد نماز عصر دفتر مجلس اتحاد المسلمین سداسیوپیٹ محمدیہ نگر میں جمع ھوجائیں۔ شہر کے مختلف علاقوں سے جلوس کی شکل میں حیدرآباد کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔ مزید انہوں نے یہ بھی کہا کہ وقت کی پابندی کریں۔ دیگر تفصیلات کے لئے فون کریں 9959930396 غوث پاشاہ صدر مجلس، یا پھر9052281720 سید ارشد معتمد عمومی سے ربط پیدا کریں۔
