،،ظہیرآباد 22/ ستمبر (مشرقی آوازجدید): سید عبدالرؤف امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ساؤتھ ظہیرآباد کی اطلاع کے بموجب اسلامک سنٹر شانتی نگر ظہیرآباد میں 23 / ستمبر 2025ء منگل کے روز بعد نماز مغرب 7 / بجے اجتماع عام بعنوان "سیرت البنیؐ کا پیغام انقلاب” منعقد کیا جارہا ہے۔ جس کی صدارت محمد ناظم الدین غوری ناظم ضلع سنگا ریڈی جماعت اسلامی ہند مغربی کریں گے جبکہ مہمان خصوصی مولانا محمد اعجاز محی الدین وسیم صدر و خطیب مسجد عزیزیہ حیدرآباد ہوں گے اور مہمان مقرر مفتی نذیر احمد حسامی کا خطاب ہوگا۔ امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ساؤتھ نے اس اجتماع عام میں شرکت اور استفادہ کی خواہش کی ہے۔۔۔۔
