میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک

جی ایس ٹی ٹو پوائنٹ او آیا ہے
سوغاتیں ساری نئی لایا ہے
اب بائیس ستمبر سے قیمت
نیچے آئی ہے ہوگی حیرت
سستاخوردنی تیل ہوا دیکھو
سستے میں صابن آتادیکھو
آج بریڈ بھی کم قیمت ملے گی
پنسل ، نقشے کی قیمت ہے گری
دودھ پنیر اور پیزا سستے ہوئے
ریڈی روٹی پراٹھا سستے ہوئے
آٹا مہنگا تھا نا، سستا ہوا
میں تو بولوں گا اچھا ہوا
زندگی بخش دوائیں صفر پہ ہیں
کینسر کش سی دوائیں فقرپہ ہیں
کار،دواؤں کی قیمت گھٹی ہے
سستی اے سی اور ٹی وی ملی ہے
تعلیمی اشیاء سستی ہوئی ہیں
بارہ نئیں زیرو جی ایس ٹی ہیں
لکڑی ، پتھر اور دھاتیں سستی
کم ہوئیں ہاتھ بنی اشیاء ساری
پورٹی لینڈ ، سلیگ ، سمنٹ ہوئی
اٹھائیس سے ’اٹھرا‘ جی ایس ٹی
سستی کاہوا میر ؔ ہے ذکریہیں
جومہنگی ہوئیں ان کاذکر نہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے