بیدر۔ 23؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): ریاست کے 7 کروڑ سے زیادہ لوگوں کے سماجی، تعلیمی اور معاشی حالات کو سمجھنے کے لیے ایک اہم سروے کا آغاز وزیر جنگلات، حیاتیات و ماحولیات اور بیدر ضلع کے انچارج وزیر ایشور بی کھنڈرے نے کل 22؍ستمبر کو بھالکی میں کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ”یہ سروے ریاست کی جامع ترقی، بہتر منصوبہ بندی اور لوگوں کی زندگیوں میں بہتری کے لیے ایک اہم بنیاد ثابت ہو گا، اس لیے بیدر ضلع کے ہر شہری کو اس سروے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور درست اور سچی معلومات فراہم کرنی چاہیے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے