میرؔبیدری، بیدر۔ کرناٹک
منتخب ہم بھی ہوتے، گر ہوتے
یار دیتے نہ دھوکے، گرہوتے
میرے آباء کی سانس چل رہی ہو
سچ کے وہ ساتھ چلتے ، گرہوتے
شکر کرتے ، کبھی نہ کہتے وہ
کیا مِلا اتنا پڑھ کے، گرہوتے
اور کرم اس کا ہوتا تو دیکھا
ہوتے سائے میں رب کے ، گرہوتے
دیکھتے جاتے چہرہ آقاؐ کا
اور مبہوت ہوتے ، گر ہوتے
ابدی سانسیں ہماری ہوتیں میرؔ
پوچھتے ہیں کہ کیسے ؟ گر ہوتے
