منااکھیلی۔23؍جنوری(عبدالقدیر لشکری): گارنٹی بیدر ضلع کے چٹگوپہ تعلقہ پنچایت میں گارنٹی اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس گارنٹی اسکیموں پر نفاذ کمیٹی کے صدر سنگرامپا پاٹل کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سنگرامپا نے 5 گارنٹی اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ بہت سے غریب افراد گارنٹی اسکیموں سے استفادہ کررہے ہیں اور عہدیداروں کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ اہل استفادہ کنندگان اسکیموں سے محروم نہ رہیں۔ اگر کسی کا راشن کارڈ کینسل ہو جائے تو اس کی کارروائی فوراً ہونی چاہیے۔ گارنٹی کمیٹی کو معلومات فراہم کی جائیں تو مسئلہ فوری حل ہو جائے گا عہدیداروں کو بتایا گیا کہ ایسی شکایات ہیں کہ کچھ استفادہ کنندگان کو تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے ان کے کھاتوں میں 2000 روپے نہیں ملے ہیں۔اور بعض دیہاتوں میں  بسوں کے لئے مشکلات ہیں، اس سے دیہی علاقوں میں اسکول اور کالج کے طلبہ کی بسوں کو نہیں روکے جانے کی شکایات ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران دیہی علاقوں میں بروقت بس کی سہولت فراہم کریں۔اس موقع پر گارنٹی اسکیم کے رکن آسکر فرنانڈیڑ نے یووانِدھی کے عملے کی خامیاں نکالتے ہوئے کہا کہ رقم اور استفادہ کنندگان کے حساب سے رقم زیادہ بتایا جارہاہے ،ان خامیوں کو دور کرنی چاہیئے اور کہا کہ وہ اگلی میٹنگ کو درست معلومات فراہم کرے اور مناسب رپورٹ پیش کریں ورنہ وہ میٹنگ میں نہ آئیں ۔اس موقع پر محمد قدوس ناگن کھیری رکن گارنٹی اسکیم چٹگوپہ نے کہا کہ منااکھیلی دیہات میں بجلی کے مسائل پیش آرہی ہے اس کو جلد دور کرناہوگا اور الامین اسکول منااکھیلی کے قریب واقع ٹرانسفارمر کو تاروں سے پیک کرناچاہیے جس طلبہ وطالبات کو دشواری پیش آسکتی ہے ۔بلاک نمبر 3 میں ایک الگ سے ٹرانسفارمر کی ضرورت ہے اس پر محکمہ جسکام کے اے ای ای نے ان مسائل کو جلد حل کرنے کا تیقن دیا ہے۔ اس موقع پر تعلقہ پنچایت ایگزیکٹیو آفیسر لکشمی برادر،گارنٹی اسکیم نائب صدر منوج کمار،سنتوش کمالپور رکن گارنٹی اسکیم،اور تعلقہ سطح کے عہدیداران سمیت گارنٹی اسکیموں کی تعلقہ نفاذ کمیٹی کے اراکین موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے