نظام آباد 17/ فروری(مشرقی آوازجدید): سترہ سالہ قدیم دینی درسگاہ مدرسہ عزیز المدارس میں ایک پُروقار جلسۂ تکمیلِ حفظ قرآن مجید کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں حفاظِ کرام کو آخری سبق پڑھا کر قرآن مجید مکمل کیا گیا۔ اس روحانی و علمی تقریب میں علماء کرام، عمائدینِ شہر اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔
جلسہ کی صدارت حضرت مولانا سید سمیع اللہ صاحب قاسمی صدر جمعیت علماء ضلع نظام آباد نے فرمائی۔ اور  اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ  قرآنِ مجید  اللہ پاک کا کلام ہے اس کو اپنے سینوں میں محفوظ کرنا  بہت بڑی نعمت ہے مدراس اسلامیہ میں شب وروز محنتیں کرکے طلباء کے سینوں میں قرآن مجید منتقل کیا جاتا ہے اساتذۂ کرام محنتیں کرکے طلباء کو حافظ بناتے ہیں   ہمارے اکابر نے دین وایمان کی بقاء کے لیے مدارس کا جال پورے عالم میں پھیلا یا ہے آج الحمدللہ ہمارے اس مدرسہ میں 7طلباء کا تکمیل قرآن ہورہا ہے  اللہ تعالیٰ قبول فرمائیں۔
اور مدارسِ دینیہ کی اہمیت و افادیت پر  گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ اساتذہ کی قربانیاں، طلبہ کی مسلسل محنت اور والدین کی دعائیں کامیابی کی اصل بنیاد ہیں۔
مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سیکریٹری جمعیت علماء تلنگانہ نے فرمایا۔  مدارسِ دینیہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مدرارس  آنے والی نسل کو معلم  امام  رہبر  دیتے ہیں  ہم تمام کی ذمہ داری ہے کہ ایسے مدارس کا بھر پور تعاون کریں محبت وخلوص کے ساتھ مدرسہ سے وابستگی قائم کریں  قابل مبارکباد ہیں یہ حفاظ اور انکے اساتذہ ،والدین ، اللہ تعالیٰ سب کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں۔
حافظ افسر مظہری ناظم ادارہ عزیز المدارس نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور بانی ادارہ ڈاکٹر عبدالعزیز صاحب۔ وسرپرست ادارہ حضرت مولانا سید ولی اللہ صاحب قاسمی رحمتہ اللہ علیہ کو یاد کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔ اور تمام مہمانوں کا بالخصوص ادارہ کے محبین ومخلصین ومعاونین  کا شکریہ ادا کیا۔
شرکاء اجلاس میں سے حفاظ کرام کو انعامات  کے ذریعہ  حوصلہ افزائی کی گئی اور کئی طلبہ نے تعلیمی مظاہرہ پیش کیا  اجلاس کی نظامت حافظ عقیل الدین انجینیر جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء بودھن نے فرمائی۔
 حضرت مولانا سید سمیع اللہ صاحب قاسمی کی پُرسوز دعا پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا ، اس موقع پر ادارہ کے تمام اساتذہ وعملہ وشہر بودھن اطراف و اکناف کے علماء وحفاظ ودانشواران موجود تھے۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے