اسرائیل اور امریکہ کے ایران پر حملے اور جنگ کے پیش نظر

میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک

اب تباہی سے ڈر ناہی ہوگا
ختم پھر جنگ کرنا ہی ہوگا
ہم کہ انسان کہتے ہیں جس کو
اک محبت کاجھرنا ہی ہوگا

جنگ لاتی ہے دنیا میں آفت
بھوک ، بیماری کی اک حکومت
جنگ کا رُکنا بہتر ہے یارو
جنگ بوتی ہے ہر دل میں نفرت

چھوڑ بھی دینا ضد کی غلامی
زندگانی کو دیں سب سلامی
ہے پریشاں عوام آج ،سن لو
جب حکومت ہو ساری عوامی

نسل اپنی بچانے اٹھیں ہم
چھوڑ کرسوچنا اب کریں ہم
زندگی ہے تو کچھ کر بھی جائیں
روکنے جنگ اٹھ کر چلیں ہم

بھوک سے دنیا کو ہم بچائیں
جو ہو بیماری اس کو رُکائیں
فرض انسان پرہے فقط میرؔ
ہاتھ ظالم کا ہوتو ہٹائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے