ظہیرآباد. 2/جون (نمائندہ): جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد نارتھ کے تنظیمی سیکریٹری سید امتیاز نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایاکہ مسجداشاعت اسلام راشدہ اسد متصل اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیر آباد میں ایک خطاب عام بعنوان "حالات حاضرہ اور امت مسلمہ ” بتاریخ 6/جون بروز ہفتہ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا جس کو ملک عزیز کے مایہ ناز و معروف مقرر مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی نائب امیر جماعت اسلامی ہند نئی دہلی مخاطب فرمائیں گے۔
امیر مقامی ظہیرآباد نارتھ محمد قیصر غوری نے معززین شہرو ونوجوانان سے وقت مقررہ پرکثیر تعداد میں شریک ہوکر استفادہ کرنے کی پر خلوص خواہش کی ہے۔۔۔۔
