میم عین لاڈلہ
حوض اسٹریٹ، کولکاتہ
یکساں نہیں ہیں سب کے خیالات دیکھئے
ہونے نہ پائیں پھر سے فسادات دیکھئے
ہے وقت کا تقاضہ کہ رہنا ہے ہوش میں
بدلے ہوئے ہیں ملک کے حالات دیکھئے
جب آستھا کے نام پہ ہوتا ہو فیصلہ
لازم ہے کی اٹھیں گے سوالات دیکھئے
کس کی نظر لگی ہے یہ جمہوریت کو آج
گھیرے ہوئے ہیں ملک کو خطرات دیکھئے
قانون جیسے بن گئی کوئی رکھیل اب
منصف کے بھی ہیں بک گئے جذبات دیکھئے
ہے لاڈلہ بھی داؤ پہ اس ملک کا وقار
بڑھتے ہی جارہے ہیں جو شبہات دیکھئے
