سنت کبیرنگر(رفیع نعمانی) 4/نومبر: انجمن افکار ادب سمریاواں بازار ضلع سنت کبیر نگر میں ایک دعائیہ مجلس مولانا مجیب بستوی کی صدارت میں ہوئی متعلم عبد اللہ مجیب نے قرآن پاک کی تلاوت فرمائی مجیب بستوی نے فرمایا مولانا جلال الدین قاسمی مہراجگنجی صاحب مشرقی یوپی کے بڑے عالموں میں شمار کئے جاتے تھے بلند اخلاق وکردار کے مالک تھے مہمان نواز شریف النفس بہترین مقرر تھے علاقے کے بہت سے مدارس کے سرپرست تھے جمعیۃ علماء ہند کے رکن تھے مولانا ارشد مدنی صدر جمعیۃ علماء سے اچھےتعلقات تھے ان کے سانحۂ ارتحال سے علاقے میں غم واندوہ کی فضا ہے اللہ تعالی مدرسہ رحمانیہ فیض العلوم کپتان گنج کشی نگر کو ان کا نعم البدل فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے مجلس میں حافظ آصف مجیب عاکف مجیب مولانا وقار احمد اثری حاجی عبد اللہ کے علاوہ دیگرحضرات شریک تھے اخیر میں دعا کی گئی۔
