مہمانان خصوصی میں مرکزی اور ریاستی وزراء کے علاوہ دیگر افراد اپیل
منا اکھیلی۔ 25؍جنوری (عبدالقدیرلشکری): روشن ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے چلا ئے جارہے اسمعیل آئیڈیل پبلک اسکول اور روشن پلا نیٹ سائنس کالج کمٹھانہ میں دو روزہ سائنس آرٹس کرافٹ ایکسپو 26اور 27؍جنوری (جمعہ اور ہفتہ ) صبح 10بجے سے شام 4بجے تک رکھا گیا ہے جس کا مقصد طلبہ وو طلبا ت میں چھپی صلاحیتوںکو اُجا گر کرناہے۔ قرآن کریم ک مطابق قدرت کے سر بستہ رازوں کو معلوم کر لینے کا جذبہ انسان کے دل میں موجود ہو۔ مولا کریم نے انسانی ذھن کو علم وو حکمت کی بے پناہ صلاحیتیں عطا کی ہیں اور قرآن میں بار بار ذکر ہے کہ تم غور وفکر نہیں کرتے۔ علم ہی کی وجہ سے انسان کو اشرف المخلوق کہا گیا ہے۔ انسان اپنی سونچ وفکر اور تدبر اور مشاہدے کو بر وئے کا ر لا تے ہوے ہواو ں اور فضا وں کی سیر کی۔ سمندر کا جگر چیر کر موتی نکالا۔ خلاؤں کو کاٹ کر چاند کی سرزمین پر قدم رکھا اور ستاروں کی محفل میں ضم ہوا۔

یہ ایک حقیقت ہے کہ سائنس کی ترقی نے دنیا کو ایک جادوئی دنیا بنا ڈالا ہے۔ جدید دور کی تمام تر قی سائنس کی مرہون منّت ہے۔ صدی کی تر قی کو ذہن میں رکھتے ہوے طلبہ وو طلبا ت نے گھر یلو زندگی ہو یا سفر، نقل و حمل ہو یا صنعت و حرفت یا زراعت، طب ہو یا تعلیم، خبر رسانی حرب ودفاعِ حیات انسانی ہمیں سائنس کی گرفت میں نظر آرہی ہے ۔ اسی حوالے سے آئیڈیل پبلک اسکول کے طلبہ روبوٹک آرٹیفیشل انٹلی جنس اور بہت سارے پر وجکٹ بنائے ہیں۔ جن کے مشاہدے کے لئے صدر روشن تعلیمی ادار جات نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے، تاکہ اس ایکسپو میںآپ کی شرکت سے یہ ایکسپو کامیاب ہوجائے۔تقریب محمدغوث الدین روشن کے زیرسرپرستی ہوگی ۔

خصوصی مہمان کی حیثیت سے مرکزی وزیر بھگونت کھوبا، ریاستی وزراء ایشور کھنڈرے، رحیم خان، اراکین اسمبلی ڈاکٹر شیلندر بیلداڑے، رہیں گے۔ اعزازی مہمانوں میں سابق رکن اسمبلی بنڈپاقاسم پور، اروندارلی ایم ایل سی، وجے سنگھ، فیروزخان زیڈ پی رکن، محمد غوث الدین ٹی پی رکن کمٹھانہ، ڈی ڈی پی آئی سلیم پاشاہ، روی کمار چیرمین، یاسمین بیگم وائس چیرپرسن، نسیم الدین پٹیل سابق چیرمین ضلع پنچایت بیدر، محمدیوسف رحیم بیدری صدر کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدر ،جناب رشید احمد قادری پدم شری ، ششی کپور پی ڈی او اور دیگر شامل ہیں۔ جناب محمد شفیع الدین صدر روشن ایجوکیشن ٹرسٹ کمٹھانہ نے سبھی سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے