میرؔبیدری ، بیدر،کرناٹک۔
موبائل :9845628595 
چھوڑ کر گھر بھلے مسجد میں رہو
جھیل کر دُکھ سبھی مرشِد میں رہو
تم جو چاہو اسی شاہد میں رہو
یہ کہاکس نے کہ حاسِد میں رہو
روند کر دنیا چلی جائے گی
بچے ہو ، اس لئے والد میں رہو
نیکیوں ہی کی بہارآئے گی
ماہ رمضاں میں تم عابد میں رہو
یہ طریقہ بھی بڑا اچھالگا
زیست کے شعلہء جامد میں رہو
مائی کا لال کہاں روکے گا
میں بڑا ہوں کہو، اِس ضِد میں رہو
ہومسلمان اگر کس نے کہا
کرکے اقراربھی ملحد میں رہو
شرک سودا ہے خسارے کامیرؔ
اس کاانکار ہو، ناقد میں رہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے