دوپارٹیوں اور ایک آزاد امیدوار کی حیثیت سے تین مسلمانوں نے پرچہء نامزدگی داخل کئے
بیدر۔ 16 ؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر-07 لوک سبھا حلقہ سے آج 16؍ اپریل کو لوک سبھا عام انتخابات-2024 کے لیے جملہ 7 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں، آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا تیسرا دن تھا۔سرکاری ذرائع کے بموجب آزاد امیدوار کی حیثیت سے وسیم الدین ولد عبدالقیوم نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ بابو پاشا معین الدین نے نیشنل ڈویلپمنٹ پارٹی کے امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ ساگر ولد ایشور کھنڈرے نے کانگریس پارٹی کے امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ رام چندر نارائن کچوے نے انقلابی جئے ہند سینا پارٹی کے امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی داخل کیا۔پٹ راجاولد ہنمنت نندی نے بی ایس پی پارٹی کے امیدوار کے طور پر پرچہ ء نامزدگی داخل کیا۔ جے راجہ بکاوالد کاشپا بکا نے آزاد امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ محمد شفیق الرحمن نے آج آل انڈیا علماء کانگریس پارٹی کے امیدوار کے طور پر اپنا پرچہء نامزدگی داخل کیا۔16؍ اپریل کو 7 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 19؍ اپریل ہے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 20؍ اپریل کو ہوگی۔ریٹرننگ آفس اور ڈپٹی کمشنر کے دفتر نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ 22؍ اپریل کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری دن ہوگا۔
