اردو اخبار مشرقي آواز جدید کی خبر کا فوری اثر

 

(عبدالمبین منصوری)

سدھارتھ نگر: اُردو اخبار مشرقی آواز جدید کے ضلعی نمائندہ عبدالمبین منصوری نے کل کے شمارے میں "سخت دھوپ اور شدید گرمی کی وجہ سے صرف صبح کے وقت ایک ہی ٹائم اسکول ہونا چائیے” کے عنوان سے خبر نمایاں طور پر شائع کیا تھا۔ جس کا ضلع انتظامیہ نے فوری اثر لیا اور ضلع مجسٹریٹ پون اگروال نے درجہ 1 سے درجہ 12 تک کے بچوں کا اسکول صبح 7 بجے سے 12.30 بجے تک چلانے کا حکم نافذ کیا ہے۔

اپریل سے ماہ جون2024 کے کے درمیان درجہ حرارت میں اور شدید گرمی کی لہر کے واقعات کے قوی اندیشہ ہندوستان کے محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں ذکر کیا گیا ہے۔

لکھنؤ کے انڈیا میٹرولوجیکل سنٹر کی طرف سے 24 اپریل کو جاری کردہ ایک خط میں کہا گیا ہے کہ ضلع سدھارتھ نگر میں شدید گرمی کی لہر کے حوالے سے جاری ایڈوائزری میں سخت گرمی اور درجہ حرارت میں بے تحاشہ اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

ضلع مجسٹریٹ پون اگروال نے ہندوستانی محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ بلیٹن اور ایڈوائزری کی بنیاد پر ضلع میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے پیش نظر طلباء کے صحت کا خیال رکھتے ہوئے تمام سرکاری/کونسل کے امداد یافتہ/تسلیم شدہ اسکولوں کو صبح 7 بجے سے دوپہر 12:30 بجے دن تک درس و تدریس کا کام جاری رکھنے کہ حکم صادر فرمایا ہے۔

25.04.2024 سےصبح 7 بجے سے دوپہر 12.30 بجے تک ضلع میں درجہ 1 سے درجہ 12 تک کا شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی تمام اسکولوں کو اپنے متعلقہ اسکولوں میں پینے کے صاف پانی اور او آر ایس پیکٹ کے ساتھ ساتھ ضروری ادویات کی دستیابی کو بھی یقینی بنانے کے سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں اور بیرونی سرگرمیاں فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

طلباء کو شدید گرمی کی لہر سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت جاری کیے گئے ہیں۔

ڈیزاسٹر آفس کی طرف سے فراہم کردہ آگاہی کے پیغامات اسکول کے نوٹس بورڈ پر چسپہ کرنے کا حکم دیا گیاہے۔

مذکورہ خط میں نافذ حکم پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دینے کے ساتھ ہی ساتھ کہا گیا ہے کہ اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔

یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے وہ یہ ہے کہ بعض والدین کے خدشات اب بھی برقرار ہیں کیونکہ یہ طلبہ کے مفاد میں پوری طرح سے نہیں کہا جا سکتا ہے کیونکہ 12.30 بالکل دوپہر کا وقت ہوتا ہے اور اس وقت گرمی اپنے پورے شباب اور عروج پر ہوتی ہے۔ شدید گرمی کی وجہ سے چھوٹے بچوں کے معصوم چہرے بھاری بھرکم اسکول بیگ کے ساتھ مرجھائے ہوئے نظر آرہے ہوتے ہیں۔ ایسے میں کچھ والدین اور طلباء نے ضلع انتظامیہ سے اسکولوں میں درس و تدریس کے اوقات میں تھوڑی سی اور تبدیلی کرتے ہوئے صبح 7 بجے سے صبح 11 بجے تک ہی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے