بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری): مشہور و معروف تاجکستانی ادیب پدم شری پروفیسر رجب حبیب اللہ کے دست مبارک تک پہنچانے کے لئے پروفیسر ڈاکٹر منتظر قاٸمی کی کتاب”ہندوستانی فلموں میں تہذیب اودھ کی عکاسی” کی تاجکستان میں پزیراٸی۔مشہور و معروف ادیب، ناقد، شاعر، استاد، ادیب و صحافی اور ایک بہترین انسان پروفیسر ڈاکٹر مشتاق صدف کا میں بے حد ممنون و مشکور ہوں کہ وہ خاکسار کی اس کتاب کو اپنے ہمراہ تاجکستان لے گئے اور کتاب کو تاجکستانی ہندی اردو زبان کے طلباء، ریسرچ اسکالرز اور اساتذہ کے استفادے کی غرض سے تاجکستان کی لائبریری میں رکھوایا۔
پروفیسر ڈاکٹر منتظر قاٸمی نے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوۓ بتایا کہ گزشتہ روز ڈاکٹر مشتاق صدف انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز ( آئی سی سی آر ) کے حکومت ہند کے خیرسگالی مشن کے تحت خیرسگالی سفیر کی حیثیت سے دو کثیر جہتی و ثقافتی ممالک کے درمیان ایک رابطے کا فریضہ انجام دیے رہے ہیں۔ یہ بھی اردو زبان و ادب کی ایک بے بہا خدمت ہے جو مشتاق صدف اپنے کنبے اور اپنے لوگوں اور چاہنے والوں سے دور رہ کر اردو زبان و ادب کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آپ کی اردو نوازی سے سارا زمانہ واقف ہے۔ آپ کی اس کرم نوازی کے لئے بے حد ممنون ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے