سہارنپور(احمد رضا): ہر صورت میں بھائی کی مدد کرنا افضل ترین عبا دت ہے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہنا نبی اکرم محمّد صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا عمدہ ثبوت ہے ، عالم دین مفکر اسلام نظام احمد مصباحی بانی تحریک پیغام انسانیت انڈیا نے ایک مراسلہ کے ذریعہ اظہار تشکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کے پربہار موقع پر ہمارے جن احباب نے تحریک پیغام انسانیت (انڈیا) کے بینر تلے قربانی کرائی جس کے ذریعہ بہت سارے معزز افراد وعوام اہل سنت کی خدمت کی گئی ہم ان تمام حضرات کی دل سے قدر کرتے ہیں اور سبھی معاونین کا تہ دل سے شکر یہ بھی ادا کر تے ہیں ماشاءاللہ اس سال بھی عید الاضحی کے موقع پر بہت سارے سنی عوام وخواص کی بھرپور خدمت کی گئی اس سے پہلے کچھ لوگ بدمذہبوں سے گوشت حاصل کرنے کے لئے پریشان رہتے تھے مگر جب سے آپ حضرات کی دعا اور تعاون حاصل ہوا ہے تب سے بہت حد تک ہم سبھی کو اپنے لوگوں تک مدد پہنچا نے میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔
عالم دین مولانا نظام الدین مصباحی نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں ان تمامی حضرات کا جنھوں نے اس کار خیر میں تحریک کے لوگوں کی بھرپور مدد کی بالخصوص،علامہ نیاز احمد مالیگ صاحب اسیر خطیب البراہین ادیب شھیر حضرت علامہ محمد طاہر القادری مصباحی نظامی/حضرت مفتی محمد نعیم احمد صاحب نظامی، حضرت حافظ حسن رضا نظامی صاحب مولانا محمد اشرف نظامی مولانا محمد حدیث نظامی صاحب حافظ محمد وسیم صاحب مفتی محمد امتیاز احمد صاحب مولانا سراج الحق صاحب مولانا سراج احمد برکاتی صاحب مولانا شمیم القادری صاحب مخیر قوم وملت عالی جناب حاجی اخلاق احمد دہلی مخلص قوم وملت عالی جناب حاجی محمد خالد صاحب وغیرہ دیگر علماء ومشائخ کا جنھوں نے اس کار خیر میں اس حقیر کی مدد کی ہمیں یقین ہے کہ اسی طرح آپ حضرات ہماری تحریک کا ہمیشہ حصہ بنیں گے پرورد گارعالم آپ تمامی حضرات کی کاوشوں کو قبول فر ماۓ آمین ثم آمین
