بیدر۔ یکم جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری): انجمن ترقی اردو ہند ( شاخ دھارواڑ )بہ اشتراک انجمن اسلام دھارواڑ کی جانب سے انجمن اسلام ہال دھارواڑ میں بین الریاستی مشاعرے کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت ڈاکٹر قدیر ناظم سرگروہ سیکرٹری انجمن اسلام نے کی۔ اس مشاعرے میں مجاور مالیگاوی۔ مالیگاوں مہاراشٹر ،ڈاکٹر محمد یاسین راہی بلگام ، شاعر ِ اسلام خالد روشن خان زادے ، مبین احمد زخم یادگیر ، ریاض سحر شہنور ، ثاقب جنیدی کڈچی ،احمد بادشاہ ساغر بلگام ,عبدالرشید شاد دھارواڑ , ثنا اللہ اشرفی دھارواڑ ,خواتین شعراء ڈاکٹر نسیم مہک ہبلی , اورڈاکٹر مہر افروز دھارواڑ نے کلام سنایا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مشاعرہ ڈاکٹر قدیر ناظم سرگروہ سیکرٹری انجمن اسلام نے کہا کہ مشاعرے ہماری تہذیب کا حصہ ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ اس مشاعرے میں معروف شعرائے کرام جو سنجیدہ شاعری نعتیہ شاعری اور مزاحیہ کلام میں اپنی ایک منفرد شناخت رکھتے ہیں ایسے شعراء کرام نے دور دراز سے آ کر اس مشاعرے کو کامیاب بنایا۔ اس کامیاب مشاعرہ کی نظامت شریف احمد شریف رکن اردو اکادمی بنگلور نے کی۔صدر واراکین انجمن ترقی اردو ہند ( شاخ دھارواڑ ) نے تمام شعرائے اکرام کا استقبال کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے